ابنا: صہیوني ریاست کے ناجائز قيام کي پينسٹھويں برسي کے موقع پر ہونے والے اس مظاہرے ميں شريک لوگ اسرائيل کي غير انساني اور نسل پرستانہ پاليسيوں کے خلاف نعرے لگار رہے تھے-فلسطين کي حمايت تحريک کے ايک سرکردہ رہنما نے مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال يوم نکبہ پر ہمارا مطالبہ يہ ہے فلسطين ميں مذہبي اور نسلي تصفيے کا عمل فوري طور پر بند کيا جائے-انہوں نے کہا کہ فلسطين ميں نکبہ يا الميہ انيس سو اڑتاليس تک محددو نہيں رہا بلکہ سرزمين فلسطين ميں يہ سلسلہ آج تک جاري ہے- انہوں نے مزيد کہا کہ ہم برطانوي ارکان پارليمنٹ سے مطالبہ کرتے ہيں کہ سرزمين فلسطين ميں گزشتہ پنيسٹھ برس سے جاري فلسطينيوں کي نسل کشي رکوانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کريں- فلسطين حمايت تحريک نے بدھ کے روز برطانوني وزيراعظم کے نام ايک خط بھي ارسال کيا تھا-جس ميں مقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں نسلي اور مذہبي تصفيے کے عمل کو رکوانے کے لئے ضروري اقدامات کي اپيل کي گئي تھي- برطانوي سامراج نے بيسويں صدي کے ابتدائي برسوں ميں سرزمين فلسطين پر اسرائيل کے ناجائز قيام کي سازش کو عملي جامہ پہنانے ميں اہم کردار ادا کيا تھا-فلسطين کے عوام اور پوري دنيا ميں انکے حامي پر سال پندرہ مئي کو اسرائيل کے ناجائز قيام کي برسي کے موقع پر مظاہرے کرتے ہيں-
.....
/169